Ho Gai Jisam Ki Poshak Badalnay Wali
April 28, 2007 on 8:07 pm | In Asif Shahzad | 4 Commentsہو گئی جسم کی پوشاک بدلنے والی
پر نہیں روح کی خوراک بدلنے والی
اپنے سر کا کوئی سایہ بھی بدلتا ہے بھلا
میری دھرتی نہیں افلاک بدلنے والی
کس نے لوٹا ہے تمہیں دے کے محبت کا یقیں
وہ جو ہر پل میں ہے ادراک بدلنے والی
کبھی درویش، کبھی شاہ ، کبھی سوداگر
اس کے قبضے میں ہیں املاک بدلنے والی
گھومتے گھومتے اِس پر ہی مکمل ہوں گا
اپنی فطرت ہی نہیں چاک بدلنے والی
جس کا ہیرے سے ہر اک اَنگ بنا ہو شہزاد
گل کی پتی سے ہے کیا خاک بدلنے والی
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^