Naat
April 28, 2007 on 8:08 pm | In Asif Shahzad | 5 Commentsنعت
فزوں تر ہے خوشبو سے جن کا پسینہ
وہ مکہ کے والی وہ شاہِ مدینہ
جسے چھو لیا ہے کفِ مصطفی نے
ہے وہ سنگ ریزہ بھی رشکِ نگینہ
کوئی اس سے بڑھ کر مبارک نہیں ہے
جو یادِ نبی سے منور ہو سینہ
مجھے حرص دولت کی ہر گز نہیں ہے
مجھے چاہیے بندگی کا قرینہ
محبت کی جانب رہوں گامزن میں
مرے آقا ڈوبے نہ میرا سفینہ
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^