Uss Nay Maktoob Mein Likha Hai keh Majboor Hein Hum
April 28, 2007 on 7:58 pm | In Asif Shahzad |اس نے مکتوب میں لکھا ہے کہ مجبور ہیں ہم
اور بانہوں میں کسی اور کی محصور ہیں ہم
اُس نے لکھا ہے کہ ملنے کی کوئی آس نہ رکھ
تیرے خوابوں سے خیالوں سے بہت دور ہیں ہم
ایک ساعت بھی شبِ وصل کی بھولی نہ ہمیں
آج بھی تیری ملن رات پہ مغرور ہیں ہم
چشمِ تر، قلبِ حزیں ، آبلے پاؤں میں لئے
تیری الفت سے ،ترے پیار سے معمور ہیں ہم
اُن کی محفل میں ہمیں اذنِ تکلم نہ ملا
اُن کو اندیشہ رہا سرمدو منصور ہیں ہم
یوں ستاروں نے سنائی ہے کہا نی اپنی
گویا افکار سے جذبات سے معذور ہیں ہم
اس نے لکھا ہے جہاں میں کریں شکوہ کس سے
دل گرفتہ ہیں غم و درد سے بھی چور ہیں ہم
تیرا بیگانوں سا ہم سے ہے رویہ شہزاد
باوجود اس کے ترے عشق میں مسحور ہیں ہم
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
buhat umdha ghzal hi
Comment by syed sultana — May 4, 2007 #