Bijliyon Ko Ghar Jalatay Tum nay Daikha Hai Kabhi
April 28, 2007 on 7:58 pm | In Asif Shahzad |بجلیوں کو گھر جلاتے تم نے دیکھا ہے کبھی
بادِ غم کو سنسناتے تم نے دیکھا ہے کبھی
خامشی سے بیٹھے رہتے ہیں پرندے پیڑ پر
اِن کو اُن کے بعد گاتے تم نے دیکھا ہے کبھی
وہ پرندہ جو پرندوں کا تھا منظورِ نظر
چل دیا تو لوٹ آتے تم نے دیکھا ہے کبھی
وہ جسے پرواز کی رفعت پہ تھا فخرو غرور
گر پڑا تو پھڑ پھڑاتے تم نے دیکھا ہے کبھی
رہبری سے جب گریزاں ہو گیا شہزاد وہ
راہیوں کو راہ پاتے تم نے دیکھا ہے کبھی
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
buhat umdha excellent
Comment by khalid jameel — May 15, 2007 #