Sehra Mein Beej Payar Kay
April 28, 2007 on 7:52 pm | In Asif Shahzad |صحرا میں بیج پیار کے بوتا رہا ہوں میں
صحنِ چمن کو خون سے دھوتا رہا ہوں میں
پوچھی جو انتظار کرانے کی وجہِ خاص
اتنا وہ کہہ کے چل دےئے سوتا رہا ہوں میں
آہ و فغاں نہ گریہ و ماتم نہ شور و غل
چپکے سے پیرہن کو بھگوتا رہا ہوں میں
مجھ سے بچھڑ کے خوش نہ رہے گا وہ ایک پل
جس کے بغیر راتوں کو روتا رہا ہوں میں
یک بارگی وہ شوخ نہ مجھ سے جدا ہوا
درجہ بدرجہ پیار کو کھوتا رہا ہوں میں
اولاد کی طرح مجھے پیارے ہیں میرے شعر
شعروں میں اپنے خواب پروتا رہا ہوں میں
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
WHA WHA WHA GREAT WORDS USED
Comment by SHAHID ARSHID — May 10, 2007 #