Jaan Un Pay Fida Ki Hai
April 28, 2007 on 7:31 pm | In Asif Shahzad |جاں اُن پہ فدا کی ہے یہی پیار کا حق تھا
لوٹا دیا میں نے کہ جو حق دا ر کا حق تھا
بکنا تھا تو بک جانا تھا کیا دیکھتے قیمت
کم دام لگانا تو خریدا ر کا حق تھا
جب آپ بھی ہم سے نہ ہوئے محوِ تکلم
سر گوشیاں کرنا تو پھر اغیار کا حق تھا
آ جاتے عیادت کو تو کیا آپ کا جاتا
اتنا تو صنم آپ پہ بیمار کا حق تھا
گو داد تو یاروں سے بہت پائی ہے میں نے
اتنی نہ ملی فن کے جو معیا ر کا حق تھا
زر پیر کے قدموں میں رکھی طوعاً و کرہاً
عزت پہ لہو پہ میرے سردار کا حق تھا
اک رات ٹھہر جاؤ مرے ہاں مرے دلبر
اتنا تھا مُصر کوئی تو اِصرار کا حق تھا
جنت تو ترے چاہنے والوں کے لئے تھی
دوزخ ہی تو تھی جس پہ سیہ کار کا حق تھا
مُنکر ترا لائق ہے اگر تیری سزا کے
پھر کیوں دیا تو نے اسے انکار کا حق تھا
تا عمر تڑپتا رہوں اب ہجر میں اُن کے
شہزاد یہ اک ساعتِ دیدار کا حق تھا
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
buhat umdha hi ya bhi ghzal
Comment by syed sultana — May 4, 2007 #