Kahoo Aye Waqat Kay Shair
April 28, 2007 on 7:26 pm | In Asif Shahzad |کہو اے وقت کے شاعر
وہ گڑیا کون سی ہے جوتمہارے شعر میں نظم و غزل میں
ریشمی لہجے میں آنکھوں کی زباں میں اور دھڑکتے دل کی ہردھڑکن میں
ہر لمحہ بسی ہے جو
اور
گلابوں کی طرح جس کا ہر اک عُضوِ بدن نازک ہے اور نرم و ملائم ہے
وہ گڑیا کون سی ہے جس کے بارے میں تم اتنا سوچتے ہو اورلکھتے ہو
جسے اپنے خیالوں اور خوابوں میں سجاتے ہو
جسے اپنا بنانے کو ترستے ہو ، مچلتے ہو ، تڑپتے ہو
گُھنی زلفیں ، کنول آنکھیں ،حسیں پلکیں
نجانے اور کیا کیا شان میں اُس کی قصیدے لکھتے رہتے ہو
جسے تم چاہتے ہو ، پوجتے ہوحِرزِ جاں جس کو سمجھتے ہو
وہ جس کی اِک نظر سے آسماں سے ٹوٹ کر گرتے ہیں تارے
اور جس کی دید کے جلوے کی خاطر ہر کوئی بیتاب ہوتا ہے
چلے راہوں پہ تو رستے مہکتے ہیں
کہو اے وقت کے شاعر
وہ گڑیا کون سی ہے ؟
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^