Na Itnay Payar Say Hum Say Milo
April 28, 2007 on 7:21 pm | In Asif Shahzad |نہ اتنے پیار سے ہم سے ملو
نہ اتنے پیار سے ہم سے ملو ایسا لگے ہم کو
تمہیں ہم سے محبت ہے
نہ رہ پائیں گے ہر گز ہم تمہارے بن
بکھر جائیں گے ہم شیرازہ ٹوٹی مالا کی صورت
نہ اتنے پیار سے ہم سے ملو ایسا لگے ہم کو
تمہارے دل میں اب تک چاہ اپنی ہے
تمہارے شہر سے گذریں تو یوں محسوس ہو
آواز دیتی ہو ہمیں اب بھی
تمہاری چاپ دل کی دھڑکنوں کے واسطے
تکلیف کا باعث نہ بن جائے
تمہاری جستجو میں پھر ہماری عمر لگ جائے
نہ اتنے پیار سے ہم سے ملوایسا لگے ہم کو
تمہاری یاد ناگن بن کے دل میں آ بسے گی اور
تڑپائے گی لمحہ لمحہ جیون کو،جوانی کو
نہ اتنے پیار سے ہم سے ملوایسا لگے ہم کو
ہمارے واسطے تم کو بنایا ہے خدا نے !
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^