Dil e Sabit Ko Gham Day Kar
April 28, 2007 on 7:07 pm | In Asif Shahzad |دلِ ثابت کو غم دے کر سپارہ کون کرتا ہے
اگر دل ٹوٹ بھی جائے تو چارہ کون کرتا ہے
محبت ہے تو چلتے ہیں سمندر کی مسافت پر
پھر اس کے بعد دیکھیں گے کنارہ کون کرتا ہے
قسم کھائی تھی کس نے ساتھ جیون بھر نبھانے کی
بچھڑ کر میرے دل کو پارہ پارہ کون کرتا ہے
ترے بن ہم نہ جی پائیں گے کس کے لفظ ہیں ساجن
مگر اب سنگ غیروں کے گزارہ کون کرتا ہے
کسے ہے فکر ان کی محفلِ خوش کن میں اے شہزاد
ہمارے حالِ ویراں پر اشارہ کون کرتا ہے
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
aaaaa nice last one shar is nice and second is also better,,,,,,,,,,,,,,,
Comment by kashifali — April 30, 2007 #