Daikhnay Mein Bohat Seedhay Sadhay Ho Tum

April 28, 2007 on 7:04 pm | In Asif Shahzad |

دیکھنے میں بہت سیدھے سادے ہو تم

با سیاست کوئی شاہزادے ہو تم

جن کی تکمیل بس میں تمہارے نہیں

آئے دن ایسے کرتے ارادے ہو تم

عاشقی عمر کی ایک حد تک ہی خوب

بس کرو ہو گئے اب  تو دادے ہو تم

فکر ہیرے کی صورت تمہاری مگر

اِس پہ پھولوں کے اوڑھے لبادے ہو تم

فیل ہو اسپ ہو تم نہ شاہ و وزیر

پٹ گئے تم تو کیا صرف پیادے ہو تم

کوئی دلچسپی تم سے رکھے کِس لئے

منزلیں ہو کسی کی نہ جادے ہو تم

رنج لاحق ہے شہزاد کیسا تمہیں

خود پہ کیوں اِس قدر بوجھ لادے ہو تم

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^