Hamad - Taira he Saya Ho Mujh Pay Azal Say Ta Abad
April 28, 2007 on 8:09 pm | In Asif Shahzad | 17 Commentsحمد
ترا ہی سایہ ہو مجھ پر ازل سے تا بہ ابد
مرے لبوں پہ ہے مولا سوال شفقت کا
نجانے کیوں یہ گروہوںمیں بٹ گئی یا رب
تری نظر پہ تو روشن ہے حال اُمت کا
یہ تیرا رحم ہے مجھ پر کہ مہرباں تو ہے
جو کرتا عدل تو میں مستحق تھا نفرت کا
گناہگار ہوں تسلیم ہے مجھے مولا
خطا سے بڑھ کے سمندر ہے تیری رحمت کا
ترے سوا میں کسی اور کو نہ پوجوں گا
خمار چھایا ہے مجھ پر تری اطاعت کا
مجھے طریق عطا کر دے نعت گوئی کا
ہو جس میں رنگ نمایاں خلوص و الفت کا
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^